اینڈرائیڈ ڈیوائس کو بطور ماؤس (ٹچ پیڈ) اور کی بورڈ استعمال کرنے کے لیے آپ کو ’’جی پیڈ کلائنٹ‘‘ (gPad client) اینڈرائیڈ فون پر جبکہ ’’جی پیڈ سرور کلائنٹ‘‘ ونڈوز یا میک سسٹم پر انسٹال کرنا ہو گا۔
جی پیڈ کلائنٹ ڈاؤن لوڈ کریں (اینڈرائیڈ ڈیوائس کے لیے)
اسٹور میں جانے کے لیے اسکین کریں
جی پیڈ سرور کلائنٹ ڈاؤن لوڈ کریں (ونڈوز کے لیے۔ سائز بائیس ایم بی)
جی پیڈ سرور کلائنٹ ڈاؤن لوڈ کریں (میک کے لیے۔ سائز تین ایم بی)
دونوں جگہ انسٹالیشن مکمل ہونے کے بعد انہیں بلوٹوتھ، یو ایس بی کیبل یا وائی فائی کے ذریعے پیئر کرنا ہو گا۔ فون پر سیٹ اپ کرنے کے دوران اگر کنکشن نہ بن پایا تو آپ سے کمپیوٹر کی آئی پی پوچھی جائے گی اس لیے سسٹم کی آئی پی نوٹ کر لیں۔ ایپلی کیشن کو پی سی اور اینڈرائیڈ دونوں پر چلائیں۔ اینڈرائیڈ پر اس کی سیٹنگز میں آ کر آپ کنکشن ٹائپ منتخب کر سکتے ہیں کہ وائی فائی، بلوٹو تھ یا یو ایس بی سے کنیکٹ کرنا ہے۔ اس کے بعد اسکین چلائیں، چونکہ پی سی پر ایپلی کیشن چل رہی ہو گی اس لیے فون اسے ڈٹیکٹ کر لے گا۔ اسے سلیکٹ کرنے پر کنکشن بن جائے گا۔ اگر کنکشن نہ بن پایا تو آپ سے آئی پی پوچھی جائے گی۔
اب فون پر جی پیڈ کے مین مینو میں جائیں اور ٹچ پیڈ پر کلک کریں۔ لیجیے آپ کا اینڈرائیڈ فون اب ماؤس اور کی بورڈ کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے

وائی فائی اور موبائل ڈیٹا دونوں کو استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ کو تیز بنائیں (اینڈروئیڈ)
ون یا ٹیبلٹ پر کوئی آن لائن وڈیو دیکھتے ہوئے سست انٹرنیٹ کی وجہ سے آپ نے سوچا ہو گا کہ کاش موبائل ڈیٹا اور وائی فائی ایک ساتھ استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ تیز ہو سکتا۔ VideoBee ایپلی کیشن اسی کام کے لیے موجود ہے۔ یہ موبائل ڈیٹا اور وائی فائی کو دونوں کو استعمال کرتے ہوئے وڈیوز کو لوڈ ہونے میں مدد دیتی ہے۔
یہی نہیں آپ دو وائی فائی کنیکشن بھی بیک وقت استعمال کر سکتے ہیں۔ یعنی دو انٹرنیٹ کنیکشنز جب ایک ساتھ چلیں گے تو ظاہر سی بات ہے انٹرنیٹ کی اسپیڈ ڈبل ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ دوستوں کے ساتھ پیئر بنا کر بھی وڈیوز سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔
ان تمام زبردست خوبیوں کی مالک یہ ایپلی کیشن اینڈروئیڈ ورژن 2.3 اور اس کے بعد کے ورژنز کے لیے مفت دستیاب ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے ڈیوائس کا روٹ ہونا بھی ضروری نہیں۔
ایپلی کیشن کے دو موڈز ہیں۔ ایک سولو موڈ اور دوسرا گروپ موڈ۔ گروپ موڈ میں آپ دیگر دوستوں کو بلوٹوتھ کے ذریعے گروپ میں شامل کر کے ایک ہی وڈیو سب دوستوں کے ساتھ مل کر دیکھ سکتے ہیں۔ یعنی کئی انٹرنیٹ کنیکشنز ملا کر تیز رفتار اسٹریمنگ وہ بھی سب دوستوں کے ساتھ۔

udemy دنیا کا ایک بہت ہی بڑا آن لائن وڈیو کورسز کا ذخیرہ ہے۔ جب بھی آپ ترقی کرنا چاہتے ہوں، کسی نئی انڈسٹری میں جانا چاہتے ہوں، کوئی نئی کمپنی کھولنے کا ارادہ ہو، مزید کچھ سیکھنے کاجذبہ ہو یا مختلف چیزوں کے بارے میں جاننے کی جستجو ہو udemy ہر حوالے سے آپ کی مدد کے لیے موجود ہے۔ آن لائن ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ اب اس کی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشن بھی جاری کر دی گئی ہے۔ صرف اس کی اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز بیس لاکھ سے زائد لوگ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔ پروگرامنگ، فوٹو گرافی، کاروبار، مارکیٹنگ، کیک کی سجاوٹ، ڈیزائن، سوشل سائنس، ریاضی، لائف اسٹائل، کرافٹ، آرٹ غرض ہر طرح کے یہاں بے شمار وڈیو کورسز موجود ہیں۔ قیمتاً کے علاوہ مفت کورسز بھی موجود ہیں
وٹس ایپ پی سی پر کیسے چلائیں؟
وٹس ایپ (Whatsapp)ایک مقبول میسجنگ ایپلی کیشن ہے۔ یہ ایپلی کیشن تقریباً تمام فونز کے لیے دستیاب ہے۔ اگر آپ وٹس ایپ کو پی سی پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ بھی ممکن ہے۔ اس کام کے لیے آپ کو بلیواسٹیکس (bluestacks) سافٹ ویئر درکار ہو گا۔ اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ اینڈروئیڈ کی تمام ایپلی کیشنز اور گیمز کو پی سی پر استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سافٹ ویئر کا ری ویو ہم پہلے بھی کمپیوٹنگ میں شائع کر چکے ہیں۔ بلیواسٹیکس کی ویب سائٹ سے آپ اس پروگرام کو مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں: bluestacks.com
(اینڈرائیڈ کے گیمز پی سی پر کھیلیں)
اس پروگرام کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے سسٹم میں کم از کم دو جی ریم موجود ہو۔ بلیواسٹیکس کی انسٹالیشن کے بعد اسے چلائیں اورایپلی کیشنز کی لسٹ میں سے وٹس ایپ انسٹال کر لیں۔ وٹس ایپ کو چلائیں اور اس میں اپنا نمبر درج کریں۔ اگر کوئی تصدیقی میسج موصول نہ ہو تو انتظار کریں۔ ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق نہ ہونے کی صورت میں آپ کو بذریعہ کال تصدیق کا آپشن استعمال کرنے کا کہا جائے گا۔ اس کے ذریعے آپ کو فوراً ایک کال آئے گی جس میں ایک کوڈ بتایا جائے گا۔ وہ کوڈ نوٹ کر کے وٹس ایپ میں ڈالتے ہی وٹس ایپ چل جائے گا۔ اب آپ اس میں اپنے کانٹیکٹس محفوظ کر کے پی سی کے ذریعے وٹس ایپ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔